ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار اسمبلی انتخابات: کانگریس نے 21 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی

بہار اسمبلی انتخابات: کانگریس نے 21 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی

Thu, 08 Oct 2020 14:19:27    S.O. News Service

پٹنہ،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سبھی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان شروع کر دیا ہے۔ کانگریس نے بھی پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر دی۔ اس فہرست میں ایک خاتون امیدوار سمیت 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں اور سلطان گنج سے بہار یوتھ کانگریس کے صدر رہے للن کمار کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ڈاکٹر اجے کمار سنگھ کو جمال پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں جس خاتون امیدوار کا نام شامل ہے وہ نیتو کماری ہیں اور انھیں ہسوا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی مکمل فہرست نیچے دی گئی ہے جن پر بھروسہ کر کے کانگریس نے ٹکٹ فراہم کیا ہے۔

qaumiawaz_2020-10_880bc98d-bf08-4ee4-b1db-2c343e6bf755_df9cb0f3-680c-4363-b56b-ed58b6dd8446.jpeg

 


Share: